ابنا: رپورٹوں ميں بتايا گيا ہے کہ روس نے کريمہ ميں يوکرين کے فوجي اڈوں کا محاصرہ کرليا ہے جبکہ يوکرين کي بحريہ کے سربراہ بھي يوکرين کي موجودہ عبوري حکومت اور مسلح افواج سے عليحدگي اختيار کرکے کريمہ ميں روس نواز حلقوں سے جاملے ہيں -يوکرين کے خود مختار علاقے کريمہ کي مقامي حکومت کي جانب سے روس سے مدد کي درخواست کے بعد کريمہ ميں فوج بھيجنے کے روس کے فيصلے سےصورتحال نے نيا رخ اپناليا ہے-خبروں ميں کہا جارہا ہے کہ روسي نے کريمہ کے فوجي اڈوں کا محاصرہ کرليا ہے جبکہ يوکرين کي بحريہ کے سربراہ بھي يوکرين کي موجودہ عبوري حکومت اور مسلح افواج سے عليحدگي اختيار کرکے کريمہ ميں روس نواز حلقوں سے جاملے ہيں –اطلاعات ہيں کہ روس کي فوج نے کريمہ ميں يوکرين کي فوج کے بحري اور بري اڈوں کا محاصرہ کرليا ہے اور يوکريني فوج سے کہا ہے کہ وہ ہتھيار ڈال دے –اس وقت خود مختار علاقے کريمہ کي بيشتر سرکاري عمارتوں پر کريم کے روس نواز حلقوں کا ہي قبضہ ہے جبکہ يوکرين کي بحريہ کے سربراہ نے يوکرين کي حکومت سے بغاوت کرکے کريمہ کي حکومت کي حمايت کا اعلان کرديا ہے-دوسري جانب روسی فوج کي پيشقدمي کے جواب ميں يوکرين نے اپني فوج کو تيار رہنے کا حکم دے ديا ہے اور ريزرو فوجيوں کو بھي طلب کرليا ہے –دريں اثنا اقوام متحدہ ميں يوکرين کے مستقل مندوب نے بھي کہا ہے کہ اگرچہ ان کا ملک روس کے ہرقسم کے ممکنہ حملے کا مقابلہ کرنے کے لئےتيار ہے ليکن اس کو مغرب کي فوجي حمايت درکار ہے-اقوام متحدہ ميں يوکرين کے مستقل مندوب نے اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے ملک کو سلامتي کونسل کے مغربي ارکان کي سفارتي حمايت کےساتھ ساتھ فوجي حمايت کي بھي ضرورت ہے –اقوام متحدہ ميں يوکرين کے مندوب نے کہا کہ اگر کي ايف کي صورتحال مزيد بدتر ہوئي تو وہ دوسرے ملکوں سے بھي فوجي مدد کي اپيل کريں گے –دوسري جانب نيٹو کے رکن ملکوں نے اتوار کو يورپ کے ساتھ روس کے بحران کا جائزہ لينے کے لئے اجلاس تشکيل ديا - اجلاس ميں نيٹو کے اٹھائيس رکن ملکوں کے مندوبين موجود تھے جنھوں نےيوکرين کے بحران کے نتيجے ميں جزيرہ نمائے کريمہ ميں روس کي فوجي مداخلت کا جائزہ ليا - يوکرين کے وزير خارجہ آندرہ دشچيتزيا نے بھي کہا ہے کہ انہوں نے نيٹو سے اپيل کي ہے کہ وہ يوکرين کي ارضي سالميت کے دفاع اور تحفظ کے لئے ہرممکن آپشن پر غور کرے –اس درميان روس نے صاف کرديا ہے کہ ويکٹر يانکويچ ہي يوکرين کے قانوني صدر ہيں اور ماسکو يوکرين کي موجودہ عبوري حکومت کو تسليم نہيں کرتا –روس کے وزير اعظم دميتري مديدوف نے پير کو اپنے ايک بيان ميں کہا ہے کہ صدر يانکويچ بدستور يوکرين کے صدر ہيں اور ان ہي کو قانوني اور صدارتي اختيارات حاصل ہيں –روسي وزير اعظم نے زور دے کر کہا کہ ماسکو يوکرين کي موجودہ عبوري حکومت تسليم نہيں کرتي جس نے ملک ميں تشدد کے ذريعے حکومت پر قبضہ کيا ہے –روسي وزير اعظم نے کہا کہ اگر يانکويچ نے کوئي جرم کيا تھا تو قانون کے مطابق ان کے مواخذے کي کاروائي ہوني چاہئےتھي ليکن يہ يوکرين ميں قانون سے ماورا ہو کر اقتدار پر قبضہ کيا گيا - روسي وزارت خارجہ نے بھي اپنے ايک بيان ميں کہا ہے کہ يوکرين کے بارے ميں روس اور چين کا نظريہ ايک جيسا ہے –روسي وزارت خارجہ نے کہاکہ روس کے وزير خارجہ لاوروف اور چين کے وزير وانگ يي نے اپني ٹيلي فوني گفتگو ميں يوکرين کے بحران کے بارے ميں اپنے نظريات کو يکساں قرارديا –دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے اس بات پر اتفاق کيا کہ يوکرين کے بحران کے بارے ميں وہ اپنے رابطے مزيد جاري رکھيں گے - يوکرين ميں فوج اتارنے کے روسي پارليمان کي اجازت کے بعد مغربي ممالک روس کے خلاف متحد ہوگئے ہيں - گروپ آٹھ کے سات رکن ملکوں نے اتوار کو اعلان کيا کہ وہ روس کے شہر سوچي ميں جي ايٹ کے ابتدائي اجلاس کا بائيکاٹ کريں گے۔ امريکي وزير خارجہ جان کيري نے بھي روس کو خبردار کيا ہے کہ وہ جي ايٹ ميں اپني نشست کھودے گا -......./169
3 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 511032
يوکرين کے خود مختار علاقے کريمہ کي مقامي حکومت کي جانب سے روس سے مدد کي درخواست کے بعد کريمہ ميں فوج بھيجنے کے روس کے فيصلے سےصورتحال نے نيا رخ اپناليا ہے-