ابنا: بحريني شہريوں نےملک کے مختلف علاقوں منجملہ المعامير، سترہ، ہملہ اور نويدرات ميں مظاہرے کرکے اپنے ملک سے سعودي فوجيوں کے فوري انخلا کا مطالبہ کيا -مظاہرين نے اسي طرح آل خليفہ حکومت کے خلاف نعرے لگا کر سياسي قيديوں کي فوري رہائي کا بھي مطالبہ کيا - اس درميان بحرين کي سيکورٹي فورس کے اہلکاروں نے مظاہرين کو منتشر کرنے کےلئے آنسوگيس کے گولے داغے اور ان پرفائرنگ کي جس کے نتيجے ميں متعدد مظاہرين زخمي ہوگئے-سعودي عرب کي فوج مارچ دوہزار گيارہ ميں بحريني عوام کي پرامن تحريک کو کچلنے کي غرض سے اس ملک ميں داخل ہوئي تھي جو اب تک موجود ہے -دوسري جانب بحرين کي سب سے بڑي اپوزيشن جماعت جمعيت اسلامي ملي کے انساني حقوق شعبے نے اپنے بيان ميں عام شہريوں کے خلاف حکومتي کارندوں کي جانب سے زہريلي گيس کے استعمال اور تشدد آميز اقدامات کي بابت خبردار کيا اور کہا ہے کہ بحريني سيکورٹي فورس کے اہلکار عام شہريوں پر زہريلي گيس کي براہ راست شيلنگ کرتے ہيں -انہوں نے کہا کہ بحريني حکومت کے کارندوں کا يہ اقدام خود زہريلي گيس تيار کرنےوالي کمپنيوں کي ٹريننگ اور ان کے منشور کے خلاف ہے - بيان ميں کہا گيا ہے کہ دوہزارتيرہ ميں زہريلي گيس کي شيلنگ کے نتيجے ميں بتيس عام شہري جاں بحق ہوئےہيں-ايک خبر يہ بھي ہے کہ بحريني سيکورٹي فورس کے اہلکاروں نے ايک عالم دين کے گھر پر آتش گير مادے سے حملہ کرکے ان کے گھر کو آگ لگادي -يہ حملہ دارالحکومت منامہ ميں بحريني عالم دين غازي السماک کے گھر پر کيا گيا اور سيکورٹي فورس کے اہلکاروں نے گھر کے اندر گھس کر ان کي املاک کو بھي کافي نقصان پہنچايا -......./169
3 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 511028
بحريني عوام نے اپنے ملک ميں سعودي عرب کے غاصبانہ قبضے کے خلاف مظاہرہ کيا ہے.