3 مارچ 2014 - 20:30
اغوا شدہ ایرانیوں کی ذمہ دار حکومت پاکستان

اسلامی جمہوریہ ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان کے گورنر نے کہا ہے کہ اغوا شدہ پانچ ایرانی سرحدی جوان ایران کی سرحد کے قریب پاکستانی علاقے میں رکھے گئے ہیں۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان کے گورنر نے کہا ہے کہ اغوا شدہ پانچ ایرانی سرحدی جوان ایران کی سرحد کے قریب پاکستانی علاقے میں رکھے گئے ہیں۔ علی اوسط ہاشمی نے کہاکہ جیش العدل دہشتگرد گروہ نے پانچ ایرانی سرحدی جوانوں کو اغوا کرکے ایران سے ملحقہ پاکستانی سرحدی علاقے میں رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان پانچ جوانوں کی جانوں کی ذمہ دار حکومت پاکستان ہے اور اسے ہی اس سلسلے میں جواب دہ ہونا پڑےگا۔ ادھر ایرانی وزارت داخلہ کے سیکریٹری حسین علی امیری نے کہا ہے کہ اغوا کئے گئے پانچ جوان خیریت سے ہیں اور ان کی رہائي کے لئے کوششیں جاری ہیں۔ واضح رہے جیش العدل نامی تکفیری دہشتگرد تنظیم نے سیستان و بلوچستان کے علاقے جیکی گور سے پانچ ایرانی سرحدی جوانوں کو اغوا کرکے پاکستان منتقل کردیا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲