2 مارچ 2014 - 20:30
ایران، عمان اور ہندوستان کا گیس پائپ لائن منصوبہ

ہندوستانی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران عمان اور ہندوستان گيس پائپ لائن پروجیکٹ، ایران پر پابندیوں میں نرمی کے بعد سب سے مناسب منصوبہ ہے۔

ابنا: ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ہندوستان، خلیج فارس کے راستے گيس پائپ لائن کھینچنے کے منصوبے کا ایک بار پھر جائزہ لے رہا ہے لیکن اس مرتبہ منصوبے میں گيس پائپ لائن پاکستان کے بجائے سمندر کی تہ سے گذارے جانے کے مسئلے پر غور کیا جائیگا۔اس گيس پائپ لائين منصوبے میں ترکمنستان اور جمہوریہ آذربائجان بھی شرکت کرسکتے ہیں اور ہندوستان میں انرجی کی بڑھتی ہوئي ضرورتوں کو پورا کرسکتے ہیں۔ اگر اس منصوبے پر اتفاق ہوجاتا ہے تو ایک ہزار چار سو کلومیٹر لمبی پائپ لائن سے ہندوستان کے لئے ایران کی گيس بھیجی جائے گي۔ عمان کے وزیر خارجہ یوسف بن علوی نے جمعے کے دن ہندوستان کے وزیر خارجہ سلمان خورشید کے ساتھ اس منصوبے کا جائزہ لیا جبکہ سلمان خورشید نے ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے نئی دہلی میں منصوبے پر تبادلہ خیال کیا۔ محمد جواد ظریف نے حال ہی میں نئی دہلی کا دورہ کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲