ابنا: اسلام آباد سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اسلامی جمہوریۂ ایران کے سفیر علی رضا حقیقیان نے پاکستانی ذرائع ابلاغ کی جانب سے ایران کے اغوا شدہ پانچ سرحدی محافظین کی رہائی کی خبریں شائع ہونے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس مسئلے کا پاکستان کے اعلی سیاسی و سیکورٹی حکام کی جانب سے جائزہ لیا جارہا ہے اور اس خبر کی ابھی تک تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ پاکستان میں ایران کے سفیر نے کہا کہ انجام پانے والی تحقیقات کی بنیاد پر اب تک پاکستان کے کسی بھی سرکاری ذریعے نے ایران کے اغوا شدہ سرحدی محافظین کی رہائی کی خبر کی تصدیق نہیں کی ہے ۔ حقیقیان نے مزید کہا کہ اگر صوبۂ بلوچستان میں ایران کے سرحدی محافظین کی رہائی کی خبر کے حوالے سے کوئی مصدقہ رپورٹ موصول ہوگي تو اس سے فورا سرکاری ذرائع سے آگاہ کیا جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
1 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 510395
پاکستان میں ایران کے سفیر نے کہا ہے کہ ایران کے سرحدی محافظین کے مسئلے کا پاکستان کے سرکاری حکام، جائزہ لے رہے ہیں ۔