25 فروری 2014 - 20:30
علاء الدین بروجردی اور بشار اسد کی ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ علاء الدین بروجردی نے آج دمشق میں صدربشار اسد سے ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات میں صدر بشار اسد نے تکفیری دہشتگردوں کے خطروں کی بابت خبردار کیا ہے۔ صدر بشار اسد نے کہا ہے کہ شام کی قوم تکفیریت کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گي۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ علاء الدین بروجردی نے آج دمشق میں صدربشار اسد سے ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات میں صدر بشار اسد نے تکفیری دہشتگردوں کے خطروں کی بابت خبردار کیا ہے۔ صدر بشار اسد نے کہا ہے کہ شام کی قوم تکفیریت کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گي۔ بشار اسد نے تہران میں اسلامی پارلیمانی یونین کے اجلاس کے کامیاب انعقاد اور ایران کی ایٹمی کامیابی کی مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ دمشق اسلامی جمہوریہ ایران کی کامیابیوں کو اپنی کامیابیاں سمجھتا ہے اور اسے اطمینان ہے کہ صہیونی ریاست کے مقابل مزاحمتی دھڑا یقینا کامیاب ہوگا۔ علاالدین بروجردی نے اس ملاقات میں کہا کہ شام کی ملت و حکومت اپنی استقامت سے امریکہ اور صہیونی ریاست اور دہشتگردوں کے مقابل کامیاب ہوچکی ہے اور یہ کامیابی جاری رہے گي۔ علاالدین بروجردی نے تکفیری دہشتگردوں کی مجرمانہ کاروائیوں کی مذمت کی جو اسلام کے نام پر انجام دی جارہی ہیں اور جن سے اسلام کا چہرہ مسخ ہورہا۔ انہوں نے کہا کہ تکفیری فکر کا اسلام سے کوئي تعلق نہیں ہے اور تکفیریوں کے اقدامات سے اسلام کو بدنام نہیں کیا جاسکتا۔

.......

/169