ابنا: رپورٹ کے مطابق ایک دہشتگردانہ کار بم دھماکہ، دارالحکومت بغداد کے مشرق میں الکرادہ نامی شیعہ آباد کے علاقے میں ہوا جس میں چودہ افراد جان بحق ہوئے۔ عراق کے سیکیورٹی و طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کار بم دھماکے میں پینتالیس دیگر افراد زخمی بھی ہوئے۔ ادھر الانبار میں جہاں سیکیورٹی فورسیز اور داعش دہشتگرد گروہ کے افراد کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں، تین سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور بیس دیگر زخمی ہوئے ہیں۔یہ ایسے میں ہے کہ شمالی عراق میں بھی مسلح افراد نے ایک چیک پوسٹ پر حملہ کرکے چار افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ایک اور حملے میں دیالہ کے مشرق میں ہمرین کے علاقے میں بھی تین افراد مارے گئے ہیں جبکہ بعقوبہ میں بھی تین افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ادھر کربلائے معلی کے مغرب میں عین التمر نامی علاقے میں دو بم دھماکے ہوئے ہیں جن میں چار عراقی فوجی ہلاک اور سات دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
.......
/169