24 فروری 2014 - 20:30
ایران کی اسٹریٹیجی

اسلامی جمہوریہ ایران میں شہری دفاعی ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکہ سے مقابلہ کرنے کی نئي اسٹراٹیجی تیار کرلی گئي ہے۔

ابنا: جنرل محمد جلالی نے کہا ہے کہ اس نئي اسٹراٹیجی میں خاص مقامات پر تمرکز کرنے اور آسانی سے نشانہ بننے والے مقامات سے پرہیزکرنے پر توجہ دی گئي ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کا مقابلہ کرنے کی یہ اسٹراٹیجی تین برسوں میں بنائي گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی ملکوں نے مسلط کردہ جنگ کے دوران اپنی تمام تر مہارت اور جنگي صلاحیتوں کو صدام کے حوالے کردیا تھا لیکن آخرکار اسلام کے ہاتھوں بعثی دشمن اور اس کے حامیوں کو شکست ہوئي۔

.......

/169