ابنا: مصر کے معزول صدر "محمد مرسی" نے عدالت کے کٹیری میں کھڑی ہوکر کہا مصر کا انقلاب نہیں رکے گا اور اس ملک کے عوام اپنے پر امن انقلاب کو جاری رکھیں گے۔ مصر کے معزول صدر "محمد مرسی" نے اس سے قبل ہونے والی سماعت میں بھی انقلابی لہجہ اپناتے ہوئے با آواز بلند کہا تھا کہ وہ ابھی بھی مصر کے قانونی صدر ہیں۔یادرہے کہ مصر کی اخوان المسلمین نے اس ملک میں فوجی کودتا کے بعد سے ہفتہ وار احتجاجی مظاہروں کا پروگرام بنایا ہے ، مصر میں اس ملک کے صدر "محمد مرسی" کی برطرف کی بعد اس ملک میں رونما ہونے والے پر تشدد واقعات ایک ہزار چار سو افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
.......
/169