22 فروری 2014 - 20:30
اي سي او پلاننگ کونسل کا اجلاس

علاقائي تعاون کي تنظيم اي سي او کي پلاننگ کونسل آر پي سي کا چوبيسواں اجلاس تہران ميں شروع ہوگيا -اجلاس ميں رکن ملکوں کے پلاننگ کميشنوں کے اعلي حکام شريک ہيں –

ابنا: قانوني اور بين الاقوامي امور ميں اسلامي جمہوريہ ايران کے نائب وزير خارجہ سيد عباس عراقچي نے گذشتہ دوعشروں کے دوران رکن ملکوں کے علاقائي تعاون کا حوالہ ديتے ہوئے کہا کہ علاقے کے ملکوں کے ساتھ تعاون اور تعلقات کو فروغ دينا اسلامي جمہوريہ ايران کي خارجہ پاليسي کي ترجيحات ميں ہے اور بلاشبہہ اس سلسلے ميں ايکو کا بہت ہي اہم رول ہے –ايران کے نائب وزير خارجہ نے اي سي او کي وزارتي کونسل ميں کئے گئے فيصلوں کا ذکر کرتے ہوئے ممبرملکوں اور علاقے کے عوام کي ضروريات کو پورا کرنے کے لئے اس تنظيم ميں لازمي اصلاحات کے نفاذ کو ضروري بتايا –اي سي او کي پلاننگ کونسل آرپي سي اس  تنظيم کے سالانہ پروگراموں کو ترتيب دينے والي اہم کونسل ہے  -

اي سي او کي پلاننگ کونسل کا اجلاس آئندہ بدھ تک تہران ميں جاري رہے گا -

.......

/169