22 فروری 2014 - 20:30
بحرین، آل خلیفہ کے ہاتھوں مسجد کی بے حرمتی

آل خلیفہ کے کارندوں نے ایسے پانچ انقلابیوں کوگرفتار کرلیا ہے جنہوں نے ایک مسمار شدہ مسجد کے کھنڈرات پر نماز ادا کرنے کی کوشش کی تھی۔

ابنا: آل خلیفہ کے کارندوں نے آج مسجد البریغی کے کھنڈرات پر نماز ادا کرنے والے  پانچ افراد کو گرفتار کرکے پولیس چوکی منتقل کردیا۔ بحرین کی مسجد البریغی چار سو سال پرانی ہے اور آل خلیفہ نے اسے شہید کردیا ہے۔ آل خلیفہ شہید شدہ مسجدوں کے کھنڈروں پر بھی لوگوں کو نماز ادا کرنے نہیں دے رہی ہے۔ آل خلیفہ نے اہل تشیع کی دسیوں مساجد اور امام بارگاہوں کو بھی مسمار کردیا ہے۔ آل خلیفہ ان مساجد اور امام بارگاہوں کو دوبارہ تعمیر کرنے کی بھی اجازت نہیں دے رہی ہے۔ ادھربحرین کے ایک انقلابی رہنما جعفر علوی نے بحرین کے حالات کو نظر انداز کرنے پر عالمی برادری کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے ملت بحرین اور سیاسی اور مذہبی رہنماؤں کے دھرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ملت بحرین پر امن طریقے سے تبدیلیاں چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی ادارے، انسانی حقوق کے تعلق سے دوہرے رویوں پر عمل پیرا ہیں اور امریکہ کی خواہشوں کے مطابق بعض ملکون میں ہی انسانی حقوق کا مسئلہ اٹھاتے ہیں۔

.......

/169