ابنا: میری ہارف نے ویانا میں ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے مذاکرات کے بارے میں کہا کہ یہ مذاکرات آگے کی طرف ایک قدم ہے اور انہیں ایران کی ایٹمی سرگرمیوں کے بارے میں ایک جامع معاہدہ کی طرف بڑھنے کی کوشش قراردیا جاسکتا ہے۔ اس سے قبل ایران کے نائب وزیر خارجہ اور سینئر مذاکرات کار عباس عراقچی نے کہا تھا کہ دو روز کے مذاکرات کے بعد ایران اور پانچ جمع ایک نے ورکنگ پروگرام اور حتمی معاہدے کی غرض سے جامع مذاکرات کے بارے میں اتفاق کرلیا ہے۔
.......
/169