18 فروری 2014 - 20:30
ایران: دھشتگرد گروہ جیش العدل کو کچل دیا جائے

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں اہل سنّت دھڑے کے سربراہ نے دھشتگرد گروہ "جیش العدل" کو مسلمانوں کے درمیان تفرقہ پیدا کرنے والا گروہ قرار دیا ہے۔

ابنا: ایران کی پارلیمنٹ میں اہل سنّت دھڑے کے سربراہ "عابد فتّاحی" نے کہا کہ دھشتگرد گروہ "جیش العدل" نہ صرف سنّی نہیں ہے بلکہ تمام مسلمانوں کا دشمن اور امریکہ و صہیونی ریاست کی جانب سے شیعہ و سنّی کے درمیان تفرقہ پیدا کرنے پر مامور ہے۔ "عابد فتّاحی" نے دھشتگرد گروہ  "جیش العدل" کے عناصر کی جانب سے ایران کے باڈر سیکیورٹی کے پانچ اہل کاروں کے اغواء کی طرف اشارہ کرتے ہوئے  اس اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا دھشتگرد گروہ شیعہ و سنّی کے درمیان تفرقہ پیدا کرنے کے درپے ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں اہل سنّت دھڑے کے سربراہ نے کہا ایران کی مجلس شورائے اسلامی میں اہل سنّت نمائندے دھشتگرد گروہ "جیش العدل" کے حتی پاکستان میں کچل دیئے جانے کے خواہاں ہیں۔ "عابد فتّاحی" نے تاکید کی کہ اہل سنّت و اہل تشیع آپس میں بھائی بھائی ہیں اور ایران میں مسلمانوں کی وحدت کو پارہ پارہ کرنے دشمن کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوسکتی۔

.......

/169