ابنا: ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے کہا کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک، چھ مہینوں کی معینہ مدت کے دوران کسی جامع معاہدے تک پہنچ جائیں گے۔ جناب ظریف نے گذشتہ دو مہینوں کے دوران امریکی حکام کے اظہار خیالات اور بیانات کے بارے میں کہا کہ یہ مواقف اس بات کا باعث بنے ہیں کہ مذاکرات میں امریکہ کے سنجیدہ ہونے کے بارے میں تہران کو شکوک وشبہات اور تشویش لاحق ہوجائے ۔ انہوں نے ایران کےخلاف دھمکیوں کے بارے میں کہا کہ طاقت اور فوج کا استعمال بین الاقوامی مسائل کی راہ حل نہیں ہے اور سیاستدانوں کو بھی اس امرکی جانب متوجہ ہونا چاہئے کہ یہ ہتھکنڈے خارجہ پالیسی میں غیر موثر ہيں اور دھمکیاں یا طاقت کا استعمال عدم اعتماد میں اضافے کا سبب بنتا ہے۔
.......
/169