16 فروری 2014 - 20:30
مصر میں کار بم دھماکے میں 4 افراد ہلاک

مصر میں اسرائیلی سرحد کے قریب کار بم دھما کے میں 3کوریائی سیاح اورایک مصری ڈرائیور ہلاک جبکہ 13افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

ابنا: مصر میں اسرائیلی سرحد کے قریب کار بم دھما کے میں 3کوریائی سیاح اورایک مصری ڈرائیور ہلاک جبکہ 13افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق مصر میں اسرائیلی سرحد کے قریب واقع طابا علاقے  میں سیاحوں کی بس کے قریب زور دھماکہ  ہوا جس کے نتیجے میں بس میں سوار 3کوریائی سیاح اور ایک مصری ڈرائیور ہلاک جبکہ 13افراد زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

.......

/169