ابنا: ذرائع کے مطابق ونیزوئیلا کے صدر نیکولا مدورو نے اپنے ٹی وی خطاب میں ان تینوں امریکی سفارتکاروں کا نام لئے بغیر، کہا ہے کہ یہ امریکی سفارتی اہلکار، حکومت کے خلاف سازشوں میں ملوث رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹیوں میں کام کرنے والے امریکی اہلکاروں کے ایک گروپ کی، گذشتہ دو ماہ سے نگرانی کی جارہی تھی۔ یہ حکام نجی یونیورسٹیوں میں ملاقاتیں کررہے تھے۔ ونیزوئیلا کے صدر نے کہا کہ ان کے ملک کے وزیرخارجہ اس سلسلے میں مزید تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔واضح رہے کہ ونیزوئیلا میں تشدد کے حالیہ واقعات میں تین افراد ہلاک اور ساٹھ دیگر زخمی ہوئے تھے جبکہ تقریبا افراد کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔
.......
/169