ابنا: دجلہ آپریشن کے کمانڈر عبدالامیر الزیدی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عراقی سیکیورٹی فورسیز نے مختلف صوبوں منجملہ دیالہ، کرکوک اور صلاح الدین میں اپنی کاروائیوں میں گذشتہ بہتّر گھنٹوں کے دوران داعش دہشتگرد گروہ کے درجنوں افراد کو ہلاک اور بعض کو گرفتار کیا ہے۔ عبدالامیر الزیدی نے اس بیان میں کہا ہے کہ یہ دہشتگردی اپنی کم علمی کی بناء پر گمراہ کن افکار سے متاثر ہوکر انتہا پسند مفتیوں کے جھانسے میں آئے ہوئے ہیں۔ دجلہ آپریشن کے کمانڈر نے مختلف علاقوں سے دہشتگردوں کا صفایا کرنے میں قبائل کے تعاون کی قدردانی کی اور تاکید کے ساتھ کہا کہ عراقی سیکیورٹی فورسیز کے ساتھ عوامی تعاون میں قابل ذکر حد تک اضافہ ہوا ہے اور یہ تعاون بدستور بڑھتا جارہا ہے۔
.......
/169