ابنا: عراق کے وزیراعظم نوری المالکی اپنے ملک کے مغربی صوبے الانبار کے صدر مقام الرمادی پہنچے ہیں جہاں وہ دہشتگردوں کو کچلنے کیلئے انجام پانے والی فوجی کاروائیوں کے عمل کا جائزہ لے رہے ہیں۔ عراق کے وزیراعظم، اپنے اس دورے میں الانبار کے قبائلی سرداروں سے بھی ملاقات کریں گے۔نوری المالکی نے گذشتہ ہفتے مغربی عراق میں دہشتگردون کے مقابلے میں عراقی فوجیوں کی کامیابی اور اسی طرح اس علاقے کے قبائلی سیکیورٹی افراد کو پولیس میں شامل کئے جانے کا اعلان کیا تھا۔ عراق کے صوبے الانبار کو داعش دہشتگرد گروہ نے اپنی سرگرمیوں کا مرکز بنا رکھا تھا جہاں عراقی سیکیورٹی فورسیز نے آپریشن کرکے اس علاقے کو دہشتگردوں سے پاک کردیا۔عراقی سیکیورٹی فورسیز کی ان کاروائیوں میں قبائل اور عراقی عوام نے بھی ان کی حمایت کی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
14 فروری 2014 - 20:30
News ID: 506145
عراق کے وزیراعظم نوری المالکی اپنے ملک کے مغربی صوبے الانبار کے صدر مقام الرمادی پہنچے ہیں جہاں وہ دہشتگردوں کو کچلنے کیلئے انجام پانے والی فوجی کاروائیوں کے عمل کا جائزہ لے رہے ہیں۔