14 فروری 2014 - 20:30
صہیونی فوجیوں کی فائرنگ سے ۱۷ فلسطینی زخمی

صیہونی فوجیوں نے غزہ میں فائرنگ کر کے سترہ فلسطینیوں کو زخمی کردیا ہے۔

ابنا: جرمن خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کل غزہ پٹی اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی سرحد پر فلسطینی مظاہرین اور صیہونی فوجیوں کے درمیان جھڑپوں میں سترہ فلسطینی زخمی ہوگۓ۔ حماس حکومت کی وزارت صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ فلسطینی مظاہرین جنگ میں استعمال کی جانے والی گولیوں اور آنسو گیس کے شیلوں کے حملوں میں زخمی ہوئےہیں۔ صیہونی فوجیوں نے ان پر آنسو گيس کے شیل پھینکے تھے اور جنگ میں استعمال ہونے والے گولیاں چلائي تھیں۔واضح رہےکہ دسیوں فلسطینی مقبوضہ فلسطین کے ساتھ ملحق غزہ کی شمال مشرقی سرحد کے قریب ہفتہ وار مظاہرہ کر رہے تھے کہ یہ جھڑپیں شروع ہوگئیں۔ جمعرات کے دن صیہونیوں نے چھبیس سالہ ایک فلسطینی کو شہید اور دو کو زخمی کردیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲