ابنا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے صدر "میشل سلیمان" نے آج اس ملک کے سیکیورٹی اجلاس میں کہا کہ ملک کے سیاسی رہنماؤں کو حتمی طور پر لبنان کو درپیش مسائل کے حوالے سے مکمل آگاہی رکھنی چاہیے اور نئی حکومت کی تشکیل کے عمل کو تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ لبنان کے صدر نے تاکید کی کہ نئی حکومت اس مرحلے میں لبنان کے تمام عوام کے لئے پرامن سیاسی فضاء کو فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گی۔ اس اجلاس میں لبنان کے سیکیورٹی اداروں کے سربراہوں نے حالیہ دنوں میں ملک میں دھشتگردوں کے خلاف انجام دی جانے والی کاروائیوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ لبنان کے سیکیورٹی اداروں کے سربراہوں نے اپنی رپورٹ میں وضاحت کی کہ ملک کے تمام سیکیورٹی ادارے دھشتگردوں کے خلاف کاروائیوں میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کررہے ہیں اور اس حوالے سے لبنان کے سیکیورٹی اداروں کو بڑی کامیابیاں بھی حاصل ہوئی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
13 فروری 2014 - 20:30
News ID: 505835
لبنان کے صدر نے دھشتگردوں کے خلاف مقابلے کے لئے سیکیورٹی اقدامات میں اضافے پر تاکید ہے۔