12 فروری 2014 - 20:30
القاعدہ نے شام اور عراق میں اسامہ بن لادن کی تصویر والے جعلی نوٹ شائع کردیئے+تصویر

شام اور عراق میں سعودی عرب کی حمایت یافتہ دہشت گرد تنظیم القاعدہ نے شام اور عراق میںاسامہ بن لادن کی تصویر والے جعلی خصوصی کرنسی نوٹ جاری کردیئے ہیں۔

ابنا: شام اور عراق میں سعودی عرب کی حمایت یافتہ دہشت گرد تنظیم القاعدہ نے شام اور عراق میںاسامہ بن لادن کی تصویر والے جعلی خصوصی کرنسی نوٹ جاری کردیئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق القاعدہ کی ذیلی تنظیم داعش " دولت اسلامی عراق وشام"  نے عراق میں اپنے زیر کنٹرول صوبے الانبار اور عراق و شام کے سرحدی علاقوں میں’’اسلامی پاؤنڈ‘‘ نامی نئی کرنسی کا اجراء کیا ہے۔ جس کی مالیت ایک سو اسلامی پاؤنڈ ہے۔داعش کی جانب سےجاری کئے گئے کرنسی نوٹ کے اگلے حصے پر اسامہ بن لادن کی تصور عیاں ہے جبکہ دونوں جانب عربی اور انگریزی زبان میں ’یہ اسلامی ریاست عراق ہے‘ کی عبارت تحریر ہے ، ان کرنسی نوٹوں پر داعش کے سربراہ اور وزیر خزانہ کے دستخط ہیں لیکن ان دونوں کے نام واضح حروف میں شائع نہیں کئے گَئے ۔ واضح رہے کہ عراق اور شام میں سرگرم دہشت گردوں کو سعودی عرب اور امریکہ و اسرائيل کی بھر پور حمایت حاصل ہے امریکہ کئی عرصہ سے علاقہ میں دہشت گردوں کی پشتپناہی کرکے مسئلہ فلسطین کو مسلمانوں کے ذہن سے خارج کرنے کی کوشش کررہا ہے القاعدہ دہشت گردوں کی کارروائياں یا نام نہاد جہاد اگر بیت المقدس کی آزادی اور فلسطین کو آزاد کرانے کے لئے ہوتا تو تمام مسلمان ان کی حمایت کرتے اور جتنے مسلمانوں کو القاعدہ نے بےرحمانہ اور سفاکانہ طور پر قتل کیا ہے اور جتنے اپنے دہشت گرد اس نے مروائے ہیں مسلمان اس کا دس فیصد قربانیاں دیکر فلسطین کو آزاد کروالیتے لیکن اس دہشت گرد تنظیم نے اسرائيل کے بجائے خود اسلامی ممالک اور امت مسلمہ کو اپنے تشدد کا نشناہ بنالیا جس سے واضح ہوگيا ہے کہ القاعدہ ایک اسلامی تنظيم نے بلکہ امریکہ کی بنائي ہوئی تنظيم ہے جسے امریکہ اور سعودی عرب سے جنگی ساز و سامان اور مالی وسائل مل رہے ہیں۔

.......

/169