ابنا: ریڈیو تہران کی رپورٹ کے مطابق ایم ایل او سول اسپتال آفتاب چنڑ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ سے متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ادھر پولیس کا کہنا ہے کہ بلدیہ ٹاوٴن نمبر12میں فائرنگ کاواقعہ ایک آستانے پرپیش آیا۔ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق ریٹائرڈ ڈی ایس پی ٹکاخان کے آستانہ پر پیری مریدی کی جاتی تھی۔ذرائع کے مطابق ملزمان نے پہلے دستی بم پھینکا پھرفائرنگ کی،جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور11 زخمی ہوئے، زخمیوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔پولیس ذرائع نے مزید کہا ہے کہ آستانہ پرفائرنگ3موٹرسائیکلوں پرسوار6ملزمان نے کی۔ملزمان ہیلمٹ پہنے ہوئے تھے جنھوں نے پہلے دستی بم سے حملہ کیا۔پولیس مزید تفیش کررہی ہے۔زخمیوں اور ہلاک ہونے والوں کو سول اسپتال پہنچایا گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
9 فروری 2014 - 20:30
News ID: 504872
پاکستان کے صوبے سندھ کے مرکز کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاوٴن نمبر11میں فائرنگ کے واقعے میں7افرادہلاک ہوگئے ہیں۔