8 فروری 2014 - 20:30
کیا حضرت علی (ع) کا مدفن نجف اشرف ہی ہے؟

Salam Maula Ali A.S. ka Madfan najaf Ashraf hai Shia aqaed ke peshe nazar tafseeli wazahat farmaen ain karam hoga. Mumkin ho to rawayat bhi bay an farmaen. Shukriya Syed Mohammad Azfar Zaidi Delhi India

ابنا: علیکم السلامامیر المومنین علی علیہ السلام نجف اشرف میں ہی مدفون ہیں جیسا کہ معتبر تاریخی کتابوں میں ذکر ہے آپ کی شہادت کوفہ میں واقع ہوئی تھی اور آپ نے شہادت سے پہلے وصیت فرمائی تھی کہ میرے جنازے کے تابوت کو آگے سے نہیں اٹھانا آگے سے تابوت خود بخود اٹھے گا اور جہاں پر رک جائے گا وہیں مجھے دفن کردینا وہاں میری قبر آمادہ ہو گی۔ تاریخ میں ہےکہ رات کے عالم میں جنازہ اٹھایا گیا اور کوفہ سے قریب ایک خشک نیزار(جھاڑیاں وغیرہ) تھا جسے بعد میں نجف کہنے لگے نجف کے معنی بھی خشک نیزار کے ہوتے ہیں وہاں جا کر تابوت رک گیا اور قبر کھدی ہوئی ملی جہاں آپ کو دفن کر دیا گیا۔علاوہ بر آں تمام ائمہ نے آپ کی وہیں جا کر زیارت کی ہے اگر کہیں اور دفن ہوتے تو ائمہ وہاں پر آپ کی زیارت نہ کرتے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲