ابنا: انتہاپسندوں سے مذاکرات یا طاقت کا استعمال جنگ کا صرف ایک حصہ ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ بات انہوں نے بلاول ہاوٴس کراچی میں کینیڈا کے ہائی کمشنر سے گفتگو کے دوران کہی۔ پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پیپلز پارٹی کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ان کی اہلیہ بے نظیر بھٹو نے عسکریت پسندوں سے لڑتے ہوئے اپنی جان دے دی۔ قابل ذکر ہے کہ آصف زرداری سے ہندوستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر راگھون نے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر پاکستان کے سابق صدر کا کہنا تھا کہ خطے کے امن اور سیکیورٹی کے لئے پاکستان اور ہندوستان کے درمیان تعاون میں بہتری کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ہی ہندوستان اور پاکستان کے تجارت اور عوامی رابطوں کے فروغ کی کوشش کی تاکہ دونوں ملکوں کے تعلقات معمول پر آسکیں۔
.......
/169