ابنا: وزیر دفاع حسین دہقان نے عشرہ فجر کی مناسبت سے مقدس شہر قم میں منعقد ایک پروگرام میں کہا کہ آج دنیا کے کسی بھی نظام میں ایران جیسی آزادی دکھائی نہیں پڑتی ۔ انہوں نے کہا کہ امام خمیني نے نہ مشرق نہ مغرب کا جو نعرہ لگایا تھا آج اس ملک کی داخلی اور خارجہ پالیسی میں اچھی طرح دیکھا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ دوسرے ملک خصوصا بڑی طاقتوں کو بھی اپنی پالیسی کا تعین کرنے میں دوسروں کی ضرورت ہے یہاں تک کہ امریکہ کو بھی دوسروں کی ضرورت ہے جبکہ وہ اپنی پالیسی کے آزاد ہونے کا دعوی کرتا ہے کیونکہ صیہونی لابی کا امریکی پالیسی میں بہت اثر ہے .انہوں نے علم و سائنس، فوجی، صنعت اور پرامن ٹیکنالوجی سمیت دوسرے شعبوں میں ایرانی ماہرین کی کامیابیوں کے بارے میں کہا کہ ایک وقت ایسا تھا جب صرف اسٹیل صنعت کو ایرانی صنعت سمجھا جاتا تھا جبکہ آج مختلف شعبوں اور صنعتوں میں زمین ہموار ہے اور ملک کے نوجوان جو چیز چاہتے ہیں ملک کے اندر بنا کر بازار میں پیش کر دیتے ہیں۔
.......
/169