ابنا: خبروں کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے کارکنوں نے مختلف شہروں میں ریلیاں نکالیں اور مظاہرے کیے۔ حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کے مخالف مظاہرین نے کراچی میں پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جبکہ لاہور پریس کلب کے سامنے بھی مجلس وحدت مسلمین کے تحت احتجاج کیا گیا۔اسی طرح کوئٹہ اور حیدر آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ملک دشمن عناصر کے ساتھ مذاکرات سے طالبان کو فائدہ پہنچے گا۔
.......
/169