6 فروری 2014 - 20:30
ہندوستان میں ائرپورٹ پر ملے گا ویزا

ہندوستان کی حکومت نے سیاحت اور تجارت کو فروغ دینے کے لیے سیاحوں کو ملک میں آمد پر ویزا دینے کی اسکیم میں شامل ممالک کی تعداد 180 کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ابنا: اس سکیم سے آٹھ ممالک کے شہری فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے جن میں پاکستان اور افغانستان کے شہری بھی شامل ہیں۔ حکومت اس سکیم پر اکتوبر 2014 سے عمل درآمد کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ فی الحال ہندوستان، ملک آمد پر فن لینڈ، جاپان اور سنگاپور سمیت 11 ممالک کے شہریوں کو ویزا دیتا ہے۔ہندوستان کے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی راجیو شکلا نے کہا کہ ہم نے 180 ممالک سے آنے والے سیاحوں کو آمد پر ویزا دینے کا فیصلہ کیا ہے۔اس سلسلے میں متعلقہ محکموں کو ضروری اقدامات کرنے کے لیے پانچ سے چھ مہینے لگیں گے۔ ہمیں امید ہے کہ ہم اس پر آنے والے سیاحت کے سیزن میں اکتوبر سے عمل درآمد کر لیں گے۔ انہوں نے اس کی کوئی وضاحت نہیں دی کہ پاکستان، افغانستان، سوڈان، ایران، عراق، نائجیریا، سری لنکا اور صومالیہ کے شہریوں کو اس سکیم میں کیوں شامل نہیں کیا گیا۔ راجیو شکلا نے کہا کہ بھارت کے 26 ہوائی اڈوں پر ملک میں آمد پر الیکٹرانک نظام کے ذریعے ویزا لینے کی سہولت موجود ہو گی اور اس ویزے کی مدت 30 دن ہوگی جو سیاح کے آمد کی تاریخ سے شمار ہوں گے۔

.......

/169