ابنا: ایران کی مجلس شورائے اسلامی کے ایک سو نوے سے زیادہ نمائندوں نے آج امریکی نائب وزیر خارجہ "وینڈی شرمن" کے اظہار خیال پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس امریکی عہدیدار کا توہین آمیز بیان، امریکہ کی سامراجی سرشت کو ظاہر کررہا ہے کہ جس کا حالیہ ہفتوں ميں ایران کے خلاف امریکہ کے مغرور حکام کی جانب سے بارہا اعادہ کیا گيا ہے۔ واضح رہے کہ امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمن نے کل اس ملک کی سینٹ کی تعلقات عامہ کمیٹی میں دعوی کیا کہ تہران کے ساتھ جنیوا معاہدہ کامل نہیں تھا، تاہم یہ ان کے پروگرام کو بند کرنے اور منجمد کرنے اور ہمیں ایک جامع معاہدے کے حصول کے لیے بات چیت کا موقع فراہم کرتا ہے۔ امریکی نائب وزیر خارجہ نے ایک بار پھر وائٹ ہاؤس کے تکراری بیانات کو زبان پر لاتے ہوئے کہا کہ ایسی صورت میں کہ اگر ایران، اپنے وعدوں پر عمل نہیں کریگا تو اس کے خلاف فوجی سمیت تمام آپشنز کھلے ہوئے ہیں۔
.......
/169