3 فروری 2014 - 20:30
پاکستان، یوم یکجہتی کشمیر

پاکستان میں کشمیریوں کے ساتھ معاشرتی ،اخلاقی اور سفارتی حمایت کے اظہار کے لئے آج یوم یکجہتی کشمیر منایاجارہاہے۔

ابنا: حکومت پاکستان کا موقف ہے کہ کشمیر پرایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا جائیگا جس سے کشمیریوں کی دل آزاری ہو۔ دنیا بھر میں پاکستانی شہری آج کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا دن اس عہد کی تجدید کیساتھ منارہے ہیں کہ پاکستان کشمیریوں کے ہر فیصلے کا احترام کرتا ہے۔ وفاقی وزیر امور کشمیر چودھری برجیس طاہر کا کہنا ہے کہ ہم پانچ فروری کو اظہار یکجہتی کے طور پر مناتے ہیں اور پاکستان میں کشمیریوں کیساتھ یکجہتی کے اظہارکیلئے ملک بھرمیں ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔ کشمیریوں کا کہنا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے تعلقات میں بہتری آنی چاہیئے لیکن مسئلہ کشمیرکا حل ضروری ہے۔ رہنماء کل جماعتی حریت کانفرنس غلام محمد صفی کہتے ہیں کہ اظہار یک جہتی سے تو مسئلہ نہیں ہوتا ،مگر اس سے کشمیر کو یہ پیغام ضرور دیا جاتا ہے کہ پاکستانی قوم ان کے ساتھ ہے۔قابل ذکر ہے کہ کشمیر کی مالکیت کے حوالے سے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان گذشتہ کئی عشروں سے تنازعہ جاری ہے اور فریقین کے اعلانات کے مطابق وہ اس مسئلے کو حل بھی کرنا چاہتے ہیں تاہم یہ دعوے زبان کی حد تک کئے جاتے رہے ہیں اور اس سلسلے میں موثر اقدامات عمل میں نہیں لائے جاتے۔

.......

/169