ابنا: ذرائع کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسیز نے چار مبینہ مقابلوں میں 5 مسلح افراد کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔ صوبے سندھ کے ترجمان رینجرز کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگرد 29 جنوری کو رینجرز پر ہونے والے دھماکوں میں ملوث رہے ہیں۔ ادھر لیاری میں ایک مشترکہ آپریشن کے دوران گینگ وار کا ایک کارندہ ہلاک ہوگیا۔ دوسری جانب صوابی کے علاقے خان پورمیں پولیس کی کاروائی میں 4 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے ۔ڈی پی او صوابی سجاد خان کا کہنا ہے کہ خان پور میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پرسیکورٹی فورسیز نے اپنی کاروائی شروع کی۔ سرچ آپریشن کے دوران پولیس اورمبینہ دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد اوراسلحہ بھی برآمد ہوا۔قابل ذکر ہے کہ پاکستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسیز نے اپنی کاروائیاں تیز کردی ہیں۔
.......
/169