30 جنوری 2014 - 20:30
روس کا ايس- 400 ميزائل نصب کرنے کا اعلان

ماسکو نے ملک کے مغربي سرحدي علاقوں ميں ايس چار سو ميزائل سيسٹم نصب کرنے کا اعلان کيا ہے ۔

ابنا: رو‎‎سي ذرائع کے مطابق اس ملک کي وزارت دفاع نے اعلان کيا ہے کہ اپنے ہدف کا پيچھا کرنے والے ايس چار سو نامي اسمارٹ ميزائل سيسٹم کو رواں سال کے اندر ہي مغربي روس کے فوجي علاقے ميں نصب کرديا جائےگا۔ روسي وزارت دفاع نے اعلان کيا ہے کہ روس کے مغربي زون ميں تعينات فوجي،  ايس چار سو ميزائل سيسٹم کے استعمال کي ٹريننگ عنقريب مکمل کرليں گے جس کے بعد يہ سيسٹم مغربي سرحدي علاقوں ميں نصب کرديا جائےگا۔قابل ذکر ہے کہ ماسکو کے اطرف ميں بالٹک سي، بحيرہ اطلس اور جنوبي فوجي زون ميں تعينات روسي فوجي بھي ايس چار اسمارٹ ميزائل سيسٹم سے ليس ہيں۔ مذکورہ علاقوں ميں سے ہر ايک ميں ايس چار سو ميزائل سيسٹم کے سولہ لانچر موجود ہيں۔ روس نے اسي کے ساتھ رواں سال کےاندر، ملک کے مغربي فوجي زون ميں سولہ ريڈار اسٹيشن بھي قائم کرنے کا اعلان کيا ہے۔

.......

/169