ابنا: حزب اللہ لبنان کے پارلیمانی رکن حسن فضل اللہ نے کہا کہ علاقے میں بدامنی و تشدد، سنی شیعہ فرقوں میں جنگ نہیں ہے بلکہ شیعہ مسلمان تو ایک زمانے سے پوری دنیائے عرب اور عالم اسلام میں انتہا پسند اور تکفیری گروہوں کے دباؤ میں رہے ہیں اور جو ممالک، دہشتگرد گروہوں کو فرقہ واریت کی بنیاد پر بے گناہوں کے قتل عام پر اکسا رہے ہیں وہ لبنان کی سلامتی کو نشانہ بنانا چاہتے ہیں اسلئے لبنان کی نئی کابینہ کو چاہیئے کہ ان تکفیری دہشتگرد گروہوں کا سب سے پہلے مقابلہ کرے۔ قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں لبنان کے مختلف علاقوں میں بم دھماکے اور دہشتگردانہ حملے ہوتے رہے ہیں جن میں درجنوں افراد جاں بحق و زخمی ہوئے ہیں۔
.......
/169