26 جنوری 2014 - 20:30
ہالینڈ تہران میں سرمایہ کاری کرے گا

ہالینڈ کے سفیر نے اعلان کیا ہے کہ ہالینڈ ایران میں سرمایہ کاری کے لئے تیار ہے۔

ابنا: تھران میں ہالینڈ کے سفیر" یوھانس ڈوما" نے ہالینڈ کے انٹرنیشنل ریڈیو سرویس کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ جنیوا جوہری سمجھوتے پر دستخط اور عمل درآمد سے نشاندہی ہوتی ہے کہ ایران نے عالمی برادری کے حوالے سے نیک نیتی کا مظاہرہ کیا ہے۔ تھران میں ہالینڈ کے سفیر نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر"حسن روحانی" نے ہمیشہ نیک نیتی کا مظاہرہ کیا ہے۔  " یوھانس ڈوما" نے اس گفتگو میں کہا کہ ایران میں انرجی کے شعبے میں بے پناہ گنجائشیں موجود ہیں اور ہالینڈ اقتصادی شعبے میں ایران کی ان گنجائشوں سے بھرپور استفادہ کرسکتا ہے۔تھران میں ہالینڈ کے سفیر نے مزید کہا کہ ہالینڈ کی سرگرم کمپنیاں ایران میں سرمایہ کاری کے لئے آمادہ ہیں۔.......

/169