26 جنوری 2014 - 20:30
پاکستان اور امریکہ کے درمیان مذاکرات

پاکستان اور امریکہ کے درمیان آج اسٹیٹیجک مذاکرات ہونے والے ہیں۔

ابنا: ذرائع کے مطابق یہ مذاکرات آج قومی سلامتی اور خارجہ امور میں پاکستان کے وزیراعظم کے مشیر سرتاج عزیز اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے درمیان واشنگٹن میں ہونے والی ملاقات میں ہوں گے۔ امریکی دفتر خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ سرتاج عزیز اور جان کیری کی ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹیجک مذاکرات کا دائرہ مزید پھیلانے سے متعلق کئی معاملات پر غور کیا جائے گا۔ ایک امریکی اہلکار کا کہنا ہے کہ بات چیت میں سیکیورٹی اور اقتصادی تعاون پر تبادلۂ خیال کیا جائیگا اور مستقبل کے تعلقات کے لئے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

.......

/169