24 جنوری 2014 - 20:30
جنوبی سوڈان: جنگ بندی کی خلاف ورزی

جنوبی سوڈان کی حکومت نے اس ملک میں سرگرم علحیدگی پسندوں پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔

ابنا: جنوبی سوڈان کے وزیراطلاعات "میشل ماکوئی” آج کہا کہ موصولہ رپورٹوں کے مطابق علحیدگی پسندوں نے آج صبح سرکاری فورسیز پر اپنے حملے جاری رکھے ہیں۔ جنوبی سوڈان کے وزیراطلاعات نے کہا کہ علحیدگی پسندوں کے حملوں کے ساتھ ہی سرکاری فورسیز نے مجبور ہوکر صرف اپنا دفاع کیا ہے۔ "میشل ماکوئی” نے صحافیوں سے گفتگو میں جنگ بندی کے تحفظ پر حکومت کے پابند رہنے پر تاکید کرتے ہوئے علاقائی ملکوں سے مطالبہ کیا کہ اس ملک میں جنگ بندی کے معاہدے پر عمل درآمد کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں پر عمل کریں۔ واضح رہے کہ گذشتہ روزجنوبی سوڈان کی حکومت اور باغیوں کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ ہوا تھا۔ فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق ایتھوپیا کے دارالحکومت ادس آبابا کے ایک ہوٹل میں ہوئے اس معاہدے کے تحت دونوں فریق آئندہ چوبیس گھنٹے کے اندر جنگ بند کرنے کے پابند تھے۔

.......

/169