ابنا: ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں اس بات کی توقع ہے کہ بعض ممالک، ایران کی ایٹمی سرگرمیوں پر اقوام متحدہ کی نگرانی پر آنے والے اخراجات میں مدد فراہم کرنے کے لئے اپنی آمادگی کا اعلان کریں گے۔ اس سے قبل ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی نے اس سلسلے میں چھے ملین یورو کا مطالبہ کرتے ہوئے اس بجٹ میں رضاکارانہ طور پر مزید اضافہ کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی تھی۔کہا جاتا ہے کہ آئی اے ای اے کے سفارتکاروں نے ایران کی پرامن ایٹمی سرگرمیوں کے تنازعہ کے خاتمے کی سیاسی اہمیت پر تاکید کرتے ہوئے بجٹ فراہمی پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ ایران نے گروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ ہونے والے جنیوا جوہری سمجھوتے کی بنیاد پر رضاکارانہ طور پر یورینیم کی بیس فیصد افزودگی کا عمل روک دیا ہے جس کے مقابلے میں یورپی یونین نے ایران مخالف پابندیوں کے قانون میں اصلاح کرتے ہوئے چھے مہینوں کے لئے ایران کے خلاف اپنی بعض پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
.......
/169