اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رواں ہفتے کے شروع میں لبنان کے ہسپتال پیغمبر اعظم(ص) میں ایک نولود بچہ پیدا ہوا ہے جسے حزب اللہ لبنان کا لباس پہنا کر اسے حزب اللہ کا سب سے چھوٹا مجاہد بنا دیا ہے۔اس نومولود کو اس کے ماں باپ نے پیدا ہوتے ہی حزب اللہ کی یونیفرم پہنا کر اسے حزب اللہ کی صف میں شامل کر دیا ہے۔بچے کی ماں کا کہنا ہے کہ اس سے زیادہ کیا بہتر ہو گا کہ ہم اپنے بچے کو پیدا ہوتے ہیں امام مہدی (عج) کا سپاہی بنا دیں۔اس واقعہ کے بعد پیغمبر اعظم (ص) ہسپتال کے مسئولین نے اس بچے کے ماں باپ کی اس اقدام کے بابت قدردانی کرتے ہوئے حزب اللہ کے ننھے مجاہد کی وجہ سے ہسپتال کا سارا خرچہ معاف کر دیا اور اسے ایک ہار ہدیے کے طور پر دیا جس پر نام پیغمبر(ص) لکھا ہوا ہے۔یہ وہ جذبہ شہادت ہے جو حسینی کردار کے مالک افراد نسل در نسل منتقل کرتے ہیں اور اپنے بچوں کو دنیا میں قدم رکھتے ہی مجاہد فی سبیل اللہ بنا دیتے ہیں۔





