22 جنوری 2014 - 20:30
ڈاؤس اجلاس سے صدر ایران کا خطاب

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ اعتدال، تعاون، اقتصادی ترقی، سماجی عدل وانصاف اور پائدار امن، عالمی امن اور ترقی کے لئے ضروری ہے۔

ابنا: صدر مملکت جناب حسن روحانی نے آج ڈاؤس عالمی اقتصادی فورم سے خطاب میں کہا ہے کہ ایران کی حکومت، اعتدال پسندی اور تعمیری تعاون کے اصولوں پر استوار ہے اور دیگر ملکوں سے دوستانہ تعلقات کی خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت، چند طرفہ تجارتی تعاون کے تناظر میں مساوی اور منصفانہ اقتصادی تعاون پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام بر اعظموں میں عوامی احتجاجات اور گذشتہ چھے برسوں کی عالمی اقصادی صورتحال سے پتہ چلتا ہے کہ اقتصادی پالیسیوں میں سماجی انصاف کا لحاظ کیا جانا بنیادی حیثیت کا حامل ہے۔ صدر جناب حسن روحانی نے کہا کہ ایران، اپنے ہمسایہ ملکوں کے ساتھ تمام شعبوں منجملہ ماحولیات، ایٹمی بجلی گھروں کی سیفٹی، مشترکہ اقتصادی تعاون، تجارت میں فروغ، فلسطینی عوام کے حقوق کی بازیابی، شام میں انسانی المیے کے سدباب، خلیج فارس کی سکیوریٹی، دہشتگردی اور انتہا پسندی سے مقابلہ جیسے امور میں تعاون کرنے کو  تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران، ایٹمی انرجی کو پرامن مقاصد کے لئے استعمال کرنا چاہتا ہے اور اپنی ترقی کی راہ میں کسی طرح کی رکاوٹ برداشت نہیں کرے گا۔ صدر جناب حسن روحانی نے کہا کہ عالمی امن، مشرق وسطی میں امن قائم کئےبغیر حاصل نہیں ہوسکتا اور مشرق وسطی میں بھی عوام کو نظر کرکے امن قائم نہیں کیا جاسکتا۔

.......

/169