ابنا: صحافیوں کی عالمی تنظیم نے ذرائع ابلاغ کی سرگرمیوں کے لئے عراق کے خطرناک حالات کو میڈیا آزادی کے لئے بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔ مصر کی "الشرق الاوسط" نیوز ایجینسی کی رپورٹ کے مطابق صحافیوں کی عالمی تنظیم نےکہ جس کا ہیڈ کواٹر فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ہے اپنے ایک بیان میں عراق کے شمالی شہر موصل میں الموصیلہ ٹی وی چینل کے کیمرہ مین "صلاح نزال" اور عراق کے مشرق میں دیالہ صوبہ کے بعقوبہ شہر میں الشرقیہ نیوز کے خبر نگار "سیف طلال" پر ناکام قاتلانہ حملے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ صحافی کی عالمی تنظیم نے اس قسم کے وحشیانہ اقدامات کی شدید الفاظ مذمت اور عراق کے حکام سے اپیل کی کہ صحافیوں کی حفاظت کے لئے ضروری اقدامات انجام دے۔ یادرہے کہ عراق میں دھشتگردی کی تازہ لہر میں ہر روز دسیوں افراد جاں بحق و زخمی ہوتے ہیں اور اس درمیان اس ملک کے صحافیوں کو بھی دھشتگردی کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
21 جنوری 2014 - 20:30
News ID: 499171
صحافیوں کی عالمی تنظیم نے ذرائع ابلاغ کی سرگرمیوں کے لئے عراق کے خطرناک حالات کو میڈیا آزادی کے لئے بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔