19 جنوری 2014 - 20:30
شام سے متعلق جنیواٹو اجلاس کے بارے میں جنرل جزائری کا بیان

ایران کی مسلح افواج کی مشترکہ کمان کے نائب سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ شام کو ہوشیار رہنا چاہیئے تاکہ وہ جنیوا ٹو کانفرنس کے دام میں نہ پھنسے۔

ابنا: بریگیڈیئر جنرل " سید مسعود جزائری" نے شام کے بحران سے متعلق جنیوا ٹو کانفرنس کے انعقاد کے موقع پر کہا کہ امریکہ اور اس کے حامی دہشت گرد گروہ، شام کی حکومت کا تختہ پلٹنے کے اپنے منصوبے میں ناکامی کے بعد اب سیاسی طریقے سے اپنی ناکامیوں کی تلافی کے درپے ہيں۔ جنرل جزائری نے مزید کہا کہ شام کی حکومت اور قوم کی کامیابیاں، دہشت گردوں کی مکمل نابودی اور مزاحمت کے مستحکم ہونے تک جاری رہیں گي۔ انہوں نے شام کی جنگ کے سلسلے میں، ماضی میں انجام پانے والے معاہدوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جو معاہدے غیر ملکی طاقتوں کے مفادات کے حوالے سے انجام پائے ہيں وہ آئندہ مذاکرات کی اساس اور بنیاد نہیں بن سکتے بلکہ جو چیز فیصلہ کن ہوگی وہ وہی فیصلے ہیں جو شام کے عوام، اپنے ملک کے مستقبل کے بارے میں کریں گے۔

.......

/169