ابنا: غاصب صہیونی حکومت کے فوجیوں نے غزہ کے باشندوں کے احتجاجی مظاہرے پر حملہ کردیا۔ فلسطین کے القدس ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق صہیونی حکومت کے فوجیوں نے آج غزہ کے مشرق میں غاصبانہ قبضے کے خلاف فلسطینیوں کے ہونے والے مظاہرے پر حملہ کرکے مظاہرین کی طرف آنسو گیس کے شیل فائر کیئے ، جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی مظاہرین بے ہوش ہوگئے۔دوسری جانب فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان "سامی ابوزہری" نے رفح کی سرحدی گزر گاہ کی بندش اور غزہ کے شدید محاصرے کو غیر منطقی قرار دیا اور صہیونی حکومت کی جانب سے اس علاقے کے ظالمانہ محاصرے کے فوری خاتمے کی ضرورت پر تاکید کی۔ "سامی ابوزہری" نے اسی طرح عرب ممالک اور عالمی رائے عامہ سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ کے ظالمانہ محاصرے کے خاتمے کے لئے میدان میں آئیں۔ یاد رہے کہ غاصب صہیونی حکومت نے 2007 سے غزہ کے علاقے کا شدید محاصرہ کررکھا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
16 جنوری 2014 - 20:30
News ID: 497665
غاصب صہیونی حکومت کے فوجیوں نے غزہ کے باشندوں کے احتجاجی مظاہرے پر حملہ کردیا۔