ابنا: مصر کي حزب الوطن پارٹي کے ڈپٹي جنرل سکريٹري يسري حماد نے مصر کے اليکشن کميشن کے ايک عہديدار کے حوالے سے کہا کہ نئے آئين کے مسودے پر ہونےوالے ريفرنڈم ميں رائے دہندگان کي شرکت بہت ہي کم رہي ہے ۔ مصرکے مذکورہ سياسي رہنما نے کہا کہ ملک کے دس صوبوں خاص طور پر سعيد اور سينا ميں رائے دہندگان کي تعداد بہت ہي کم رہي اور بعض علاقوں ميں تو ايک بھي ووٹ نہيں پڑے ۔ يسري حماد کا کہنا ہے ايسے متعدد پولنگ اسٹيشن ہيں جہاں ايک بھي شخص نے ووٹ نہيں ڈالا۔ يہ ايسي حالت ميں ہے کہ مصر کے اليکشن کميشن نے کہا ہے پہلے ريفرنڈم کے لئے پہلے دن کي ووٹنگ ميں رائے دہندگان نے بڑي تعداد ميں حصہ ليا اور مصري وزارت داخلہ نے بھي ايک بيان ميں کہا ہے کہ ريفرنڈم بہت ہي بھرپور اور اچھے انداز ميں منعقدہوا ۔ دريں اثنا اطلاعات ہيں کہ ريفرنڈم کے دروان مظاہرين اور پوليس کے درميان جھڑپوں ميں گيارہ افراد ہلاک ہوگئےتھے۔ مصر کي وزارت صحت نے ايک بيان جاري کرکے اعلان کيا ہے کہ منگل کو مختلف شہروں ميں جھڑپوں ميں گيارہ افراد ہلاک اور چاليس سے زائد زخمي ہوگئے ہيں ۔
.......
/169