14 جنوری 2014 - 20:30
روس، ایران کے ساتھ تعلقات کے فروغ کےخواہاں

روس کی وزارت خارجہ نے ایران کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات کے فروغ پر تاکید کی ہے۔

ابنا: ذرائع کے مطابق روس کی وزارت خارجہ نے آج ایک بیان ميں، اسلامی جمہوریۂ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے دورۂ ماسکو کی طرف اشارہ کرتے ہوئے، تہران کےساتھ ہمہ جانبہ تعلقات کے فروغ کے لئے ماسکو کی دلچسپی کا اظہار کیا ۔ روس کی وزارت خارجہ کے بیان ميں کہا گيا ہے کہ ایران اور روس کے تعلقات، تیزی سے فروغ پارہے ہیں جس سے دونوں ملکوں کے حکام کے درمیان ملاقاتوں میں بھی تیزی آئی ہے۔ اس بیان کے مطابق روس اور ایران میں یہ صلاحیت موجود ہے کہ دونوں ممالک باہمی تعلقات کے فروغ میں تمام توانائیوں سے استفادہ کے لئے موثر قدم اٹھائيں اور اس کے علاوہ مشرق وسطی کی تبدیلیوں میں بھی مثبت کردار ادا کریں۔

.......

/169