ابنا: مصر میں نئے آئینی مسودے پر2 روزہ ریفرنڈم میں ووٹنگ آج بھی جاری رہے گی۔ گزشتہ روز پرتشدد واقعات میں 11 افراد ہلاک اور28زخمی ہوئے۔ ریفرنڈم میں کامیابی کی صورت میں فوجی سربراہ کے لیے صدارتی انتخاب لڑنے کی راہ ہموار ہوجائے گی۔مصر میں جاری ریفرنڈم اس نئے آئین کے لیے ہے جس کی منظوری کی صورت میں فوجی سربراہ جنرل عبد الفتاح السیسی صدر کے عہدے کے لیے انتخاب میں کھڑے ہوپائیں گے۔سابق صدر مرسی کی جماعت اخوان المسلمین نے ریفرینڈم کا بائیکاٹ کیا ہے۔ ریفرینڈم کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئےہیں يہ ريفرنڈم مصر کے پہلے منتخب عوامي صدر محمد مرسي کي برطرفي کے چھے ماہ بعد ہورہا ہے۔ صدر مرسي کے آبائي علاقے العدوہ ميں ہزاروں لوگوں نے ريفرنڈم کے خلاف مظاہرے بھي کئے اور اس علاقے پر پوليس کے حملے کي مذمت کي ۔مصر ميں تين جولائی دوہزار تيرہ کو فوج کے ہاتھوں صدر مرسی کی حکومت کا تختہ الٹے جانے کے بعد سے حالات بدستور کشيدہ اور بحرانی چلے آرہے ہيں۔
.......
/169