12 جنوری 2014 - 20:30
نا امنی کا شکار لیبیا، مظاہرے اور جھڑپیں جاری

ليبيا کے مشرقي شہر بن غازي کے لوگوں نے تشدد، بدامني اور اغوا کے واقعات کے خلاف ايک بار پھر مظاہرے کئے ہيں۔

ابنا: احتجاجي مظاہروں ميں شريک لوگ شہر ميں جاري تشدد، اغوا اور بدامني کے واقعات کي روک تھام کے حوالے سے حکومت کي ناکامي کي مذمت ميں نعرے لگا رہے تھے۔ مظاہرين بن غازي شہر ميں امن و امان کے قيام کے لئے  حکومت سے ٹھوس اقدامات کا مطالبہ کر رہے تھے۔ بن غازي شہر کو ليبيا کے انقلاب کا مرکز سمجھا جاتا ہے تاہم کافي عرصے سے اس شہر ميں فوجيوں اور عام شہريوں کے اغوا کا سلسلہ جاري ہے جس پر تاحال قابو نہيں پايا جاسکا ہے۔دوسري جانب شہر سبہا میں متحارب قبائل کے درميان ہونے والي جھڑپوں ميں ستائيس افراد ہلاک اور بہتر زخمي ہوگئے۔ جھڑپيں اس وقت شروع ہوئيں جب مسلح افراد نے سبہا کے نواحي شہر تراغن ميں ايک فوجي چھاوني پر قبضہ کرنے کي کوشش کي۔کہا جارہا ہے کہ امدادی ٹيموں کو سبہا شہر بھيج ديا گيا ہے جبکہ قبائيلي عمائدين جھڑپيں ختم کرانے کي کوشش کر رہے ہيں۔

.......

/169