ابنا: انہوں نے بغداد میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ صوبہ الانبار میں فوجی آپریشن کے بارے میں مذاکرات پوری طرح سے مسترد ہیں کیونکہ ہم القاعدہ سے مذاکرات نہیں کریں گے۔ عراقی وزیر اعظم نے کہا کہ صوبہ الانبار میں جو کاروائی ہو رہی ہے وہ القاعدہ اور دہشتگردی کے خلاف جنگ ہے۔نوری المالکی نے کہا کہ الانبار میں مظاہرین کو کیمپوں کو ہٹانا ایک اچھا قدم تھا کیونکہ یہ کیمپ القاعدہ اور مسلح افراد کا اڈہ بن چکے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عراقی فوج نے صحراء الانبار میں القاعدہ اور مسلح افراد کے ٹکھانوں کو کاری ضرب لگائی ہے۔ انہوں نے شام کے بارے میں جنیوا-2 کانفرنس کے انعقاد کے بارے میں کہا کہ اس کانفرنس کے انعقاد میں مسائل در پیش ہو سکتے ہیں تاہم اس کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔اس موقع پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں عراق کی حکومت اور عوام کی حمایت کی اور شامی پناہ گزینوں کو پناہ دینے پر عراقی حکومت کے موقف کی قدردانی کی۔ انہوں نے کہا عراق میں شامی پناہ گزینوں کی تعداد دو لاکھ سے زیادہ ہے۔
.......
/169