7 جنوری 2014 - 20:30
ایرانی سفیر کی اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ پاکستان ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے پاک ایران تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

ابنا: پاکستان میں تعینات جمہوری اسلامی ایران کے سفیر علی رضا حقیقیان نے سوموار کو قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں پاک ایران تعلقات اور باہمی امور پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا تھا کہ پاکستان ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے پاک ایران تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

.......

/169