ابنا: گلگت، پیمرا کیجانب سے بعض ایرانی و اسلامی چینلز پر پابندی قابل مذمت ہے، نگر اسٹوڈنٹس فیڈریشن اسلام ٹائمز۔ نگر اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے سابق مرکزی عہدیدار سردار رضوی نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیاکہ بین الاقوامی چینلز کسی بھی قسم کے مذہبی انتشار کا پرچار نہیں کرتے بلکہ مفید، معلوماتی اور علمی و اسلامی اور عالمی خبروں سے ناظرین کو مستفید کرتے ہیں، پابندی ان چینلز پر لگنی چاہیئے جو ہماری تہذیب، ثقافت، اسلامی اقدار اور ملکی سلامتی کے خلاف زہر اگل رہے ہیں ملک کے اندر بھارتی اور یہودی ایماء پر چلنے والے اور فحاشیت پھیلانے والے چینلز بالخصوص مغربی ذہنیت رکھنے والے افراد اور ان کے آلہ کاروں کو خوش رکھنے کیلئے مذہبی چینلز پر پابندی لگائی گئی ہے جو کہ لمحہ فکریہ ہے اور اسلام دشمنی کا عملی ثبوت ہے اس پابندی کے باعث تعلیم یافتہ ناظرین کی دل آزاری کی گئی ہے جس کا کوئی جواز نہیں۔ مذہبی منافرت کی روک تھام کیلئے سنسر ہونا چاہیئے نہ کہ پابندی، آئے دن مملکت خداداد پاکستان کے خلاف زہر اگل رہے ہیں ان کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔ اس پابندی کی وجہ سے مزید منافرت پھیل جائے گی۔ حکومت کو چاہیئے کہ فوری طور پر ان چینلز پر سے پابندی کو ہٹایا جائے۔ واضح رہے کہ (سحر SAHAR)، پریس ٹی وی، ہادی ٹی وی اور ہدایت ٹی وی پر پابندی لگائی ہے اسے ہم آزادی صحافت پر قدغن لگانے کا مترادف اور گلگت بلتستان کے امیج کو عالمی سطح پر بدنام کرنے کی مذموم کوشش قرار دیتے ہیں۔
.......
/169