ابنا: پولیس کا کہنا ہے کہ اس بچی کو اس کے بھائی نے حملہ کرنے پر اکسایا ہے۔ وزارتِ داخلہ کے ترجمان صدیق صدیقی کے مطابق ایک افغان فوجی نے بچی کو خود کش جیکٹ پہنے دیکھ لیا تھا۔ ممکن ہے کہ یہ بچی خود کش جیکٹ کا بم پھاڑنے کے بٹن کا استعمال نہ کر سکی ہو یا پھر اسے اس سے پہلے ہی گرفتار کر لیا گیا ہو۔ اس بچی کو صوبائی دارالحکومت لشکر گاہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ ادھر حال ہی میں برطانیہ کی فوج کے سربراہ نے خبردار کیا تھا کہ افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد طالبان اپنے کھوئے ہوئے علاقوں پر دوبارہ قابض ہوسکتے ہیں۔ برطانوی فوج کے جنرل سٹاف کے سربراہ سر پیٹر وال نے کہا کہ آئندہ سال کے اختتام تک افغانستان سے برطانوی فوجیوں کے انخلا کے ساتھ اگر بعض علاقے دوسرے لوگوں کے ہاتھوں میں چلے جائیں تو یہ 'بالکل بری خبر ہوگی۔
.......
/169