ابنا: پاکستان کے سرکاری ذرائع کے مطابق سعودی وزیر خارجہ کے اسلام آباد پہنچنے سے قبل ان سے مذاکراتی حکمت عملی طے کرنے کے لئے وزیراعظم ہاوٴس میں اہم اجلاس ہوا۔ اس اجلاس میں وفاقی وزراء اسحاق ڈار، چودھری نثار علی خان اور احسن اقبال سمیت، وزیراعظم کے مشیر سرتاج عزیز اور طارق فاطمی بھی شریک ہوئے جبکہ سیکریٹری خارجہ نے شرکاء کو بریفنگ دی۔ ان ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اجلاس میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سیکیورٹی، تجارت،معیشت،تجارت اورسرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کے امور پر غور کیاگیا۔ سعودی وزیر خارجہ سعود الفیصل کل شام اسلام آباد پہنچے تھے جہاں چکلالہ ایئر پورٹ پر پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے ان کا استقبال کیا۔ سعودی وزیر خارجہ آج اسلام آباد میں پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے ہمراہ دفتر خارجہ میں مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گے۔
.......
/169